Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارتک آریان نے 1000 کروڑ کلب میں جگہ بنالی، ٹاپ 20 سپر اسٹارز میں شامل

ان کی کامیابی محنت، صلاحیت اور شائقین کے ساتھ گہری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
شائع 22 نومبر 2024 09:55pm

بالی ووڈ کے سپراسٹار کارتک آریان نے اپنی اداکاری کا لوہا منواتے ہوئے بھارت کے باکس آفس پر مجموعی 1000 کروڑروپے کمانے کا سنگِ میل عبورکر لیا ہے۔

کامیابی نے انہیں بالی ووڈ کے ان ٹاپ 20 اداکاروں کی فہرست میں جگہ دلائی ہے، جو مسلسل ہٹ فلمیں دینے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ کارتک کی کامیابی محنت، صلاحیت اور شائقین کے ساتھ گہری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

”پیار کا پنچنامہ“ سے آغاز کرنے والے کارتک آریان نے ”بھول بھلیاں 2“ اور ”لکا چھپی“ جیسی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے اپنی اداکاری کا جوہر دکھایا ہے۔

ان کی فلموں کا مجموعی باکس آفس کلیکشن 1025.60 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے، جو ان کی مسلسل کامیابی اور باکس آفس پر اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔

بالی ووڈ کے ٹاپ اداکاروں میں شامل ہونے کے بعد، کارتک آریان اب اکشے کمار، سلمان خان، شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور رنبیر کپور جیسے ستاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔