Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شارع فیصل آج رات بند رہے گی

رات 2سے 5 بجےتک شارع فیصل بند ہوگی، ترجمان ٹریفک پولیس
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2024 08:22am

کراچی میں شارع فیصل آج رات بند رہے گی ، ٹریفک پولیس کے مطابق بندش رات 2 بجے سے 5 بجے تک رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق زحمت اور پریشانی سے بچنےکے لیے متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں ، ڈرگ روڈ سے شہری شارع فیصل سے راشد منہاس روڈ اور ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں۔

شارع فیصل نرسری سے تمام ٹریفک کارساز اور ایئرپورٹ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، بلوچ کالونی پل سے بائیں جانب شہید ملت روڈ جاسکتے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری جیل فلائی اوور سے حسن اسکوائر، نیپا اور ملینیم سے ڈرگ روڈ براستہ ایئرپورٹ جا سکتے ہیں۔

یونیورسٹی روڈ سر شاہ سلیمان روڈ اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہری یونیورسٹی روڈ سے جیل فلائی اوور، پیپلز چورنگی اور شہید ملت کا راستہ اختیار کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ لیاقت آباد سے حسن اسکوائر برج سے اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہری اسٹیڈیم روڈ سے نیپا اور راشد منہاس روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔

IG Sindh

Sindh Police

Traffic Police