Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال : گھریلو تنازع پر سُسرالیوں نے بہو کو زندہ جلا ڈالا

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لےکر ریجنل پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2024 07:56pm

ساہیوال میں گھریلو تنازعہ پر سسرالیوں نے بیٹی کے سامنے بہو کو آگ لگا کرقتل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے واقعہ کانوٹس لے کر ریجنل پولیس آفیسرسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ساہیوال کے نواحی گاؤں آر 108، سیون میں ایک بچی کی ماں ام کلثوم کوسسرالیوں نے گھریلو تنازعہ پر آگ لگا دی گئی ، خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ اسپتال پہنچایاگیا، جسےلاہورریفرکیاگیا تاہم وہ راستےمیں ہی جان کی بازی ہارگئی ۔

ام کلثوم کا ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد اس کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی، مقتولہ کو والدین کےگاؤں میں سپردخاک کردیا گیا۔

اٹلی سے آئی حاملہ بہو کا بہیمانہ قتل، مزید 4 ملزمان گرفتار، تمام کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

مقتولہ کے آبائی گاؤں 145نائن ایل میں اہل علاقہ افسوسناک واقعہ پر افسردہ دکھائی دیتےہیں، پولیس نے ورثاء کی درخواست پر دو خواتین سمیت 3 افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان ضمانت قبل ازگرفتاری کرواچکے ہیں ، مقدمہ کی شفاف تحقیقات جاری ہیں، تفتیش جلد مکمل حقائق سامنے لائیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرکے فوری انصاف فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان

Sahiwal

Sahiwal Teaching Hospital