Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بشریٰ بی بی کا بیان سعودی فرماں روا اور پاکستان کی تضحیک ہے، عون چوہدری

دوسروں کو غداری کے سرٹیفکیٹ دینے والے خود ایکسپوز ہو رہے ہیں
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2024 07:58pm

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیان سعودی عرب کے فرمانروا اور پاکستان کی تضحیک ہے۔

عون چوہدری نے واضح کیا کہ ان کی بشریٰ بی بی سے اصولی لڑائی کا بنیادی نقطہ یہی تھا، عثمان بزدار، فرح گوگی، جمیل گجر اور بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کے فرنٹ مین تھے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا ہے، ان کے تمام مسائل کی جڑ بشریٰ بی بی ہیں ، بانی کی ناکامی کے پیچھے بشریٰ بی بی کا ہاتھ ہے۔

ملک میں انارکی پھیلانے والے اپنے بچوں کو آگے کیوں نہیں لاتے؟ عون چوہدری

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماعون چوہدری نے کہا کہ جو لوگ دوسروں کوغداری کا سرٹیفکیٹ دیتے تھے، وہ آج خود ایکسپوز ہو رہے ہیں۔

عون چوہدری نے بشریٰ بی بی سے کہا کہ وہ پہلے اپنے بچوں کو احتجاج میں شامل کریں، پھر قوم کے بچوں کو دعوت دیں، ”یہ قوم اب مزید بیوقوف نہیں بنے گی۔“

istehkam pakistan party

own chodhry