Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے، بشریٰ بی بی کا بیان بے بنیاد ہے، (ر) جنرل باجوہ

دوست ملک نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی خیال رکھا تھا ، سابق آرمی چیف
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2024 06:14pm

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اورمحسن ہے ، سعودی عرب نے ہر دور میں پاکستان کی بھرپورمدد کی ہے، دوست ملک نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی خیال رکھا تھا۔

جنرل باجوہ کے قریبی ذرائع نے گذشتہ روز شاہ زیب خانزادہ سے بات کی تھی جبکہ جمعہ کو جنرل باجوہ نے خود نجی ٹی وی کے رپورٹر اعزاز سید سے آن ریکارڈ گفتگو کی۔

جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کاغیرذمے دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے، بے بنیاد الزامات لگا کرقومی مفادات کونقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کادوست اورمحسن ہے، سعودی عرب نے ہرمشکل دورمیں پاکستان کی بھرپور طریقے سے مدد کی ہے،بشریٰ بی بی کا بیان قابل مذمت ہے۔

بشریٰ بی بی کے الزام پر جنرل باجوہ کی تردید، پی ٹی آئی نے بھی بیان سے خود کو الگ کرلیا

Qamar Javed Bajwa