Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہوں پرامیتابھ پھٹ پڑے

ایک طویل بلاگ پوسٹ شیئرکر کے طلاق کی خبروں کو جھوٹ قرار دنے کی کوشش کی ہے
شائع 22 نومبر 2024 01:30pm

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بالآخر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی زور پکڑتی افواہوں پر ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنا ردعمل دے دیا۔

2007 میں شادی کےبندھن میں بندھے اس مثالی جوڑے کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب رواں برس اننت امبانی کی شادی میں ان دونوں نے علیحدہ علیحدہ شرکت کی تھی۔ تاہم بچن فیملی نے اس سارے معاملے پر مکمل خا موشی اختیار کر رکھی تھی۔

ایشوریہ رائے نے طلاق کی افواہوں کا گلا گھونٹ دیا

گذشتہ روز امیتابھ نے سوشل میڈیا پر اپنے شیئر کیے گیے اپنے بلاگ پوسٹ میں ابھیشیک اور ایشوریارائے کی طلاق کی خبروں کو جھوٹ قرار دنے کی کوشش کی ہے۔

امیتابھ بچن نے ایک طویل بلاگ پوسٹ شیئر کیا جس میں ٖتحریر تھا۔ دوسروں سے مختلف بننے کیلئے موجودہ زندگی میں حوصلے اور خلوص کی ضرورت ہوتی ہے، میں اپنے خاندان سے متعلق بات نہیں کرتا کیونکہ یہ میرا ڈومین ہے اور میں اپنے خاندان اور ذاتی زندگی میں رازداری برقرار رکھنا پسند کرتا ہوں، قیاس آرائیاں صرف قیاس آرائیاں ہیں جو کہ جھوٹی ہیں اور بغیر تصدیق شدہ ہیں۔

بگ بی نے یہ بھی لکھا کہ ضروری ہے کہ ہم جس پیشے سے منسلک ہوں یا جو کچھ لکھا جائے اس کی پہلے تصدیق ہونی چاہیے، میں کسی کے منتخب پیشے کے انتخاب کو چیلنج نہیں کروں گا۔

بلاگ میں اداکار نے بھارتی میڈیا کے کردارپرتنقید کی اور ان میں شائع ہونے والی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپ جو چاہیں لکھیں لیکن جب آپ سوالیہ نشان کے ساتھ کچھ لکھتے ہیں تو یہ بات آپ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ تحریر قابل اعتراض ہوسکتی ہے، دنیا کو جھوٹ یا سوالیہ جھوٹ سے بھر دو اور آپ کا کام ختم ہو گیا ۔

Bollywood

Amitabh Bachchan

entertainment

lifestyle

شخصیات