استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم نو کیلئے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان
استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم نو کے لیے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا جبکہ کمیٹی کا اعلان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کیا۔
استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی جانب سے سے نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ( سی ای سی) کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
استحکام پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اسحاق خان خاکوانی، غلام سرورخان، منزہ حسن، سید صمصام علی بخاری اور عون چوہدری کو نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گل اصغر بگھور، فردوس عاشق اعوان، رانا نذیر احمد خان، ہمایوں اختر خان اور ملک نعمان لنگڑیال بھی رکن نامزد ہو گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا سے جی جی جمال، ایاز خان نیازی ،میاں خالد محمود، چوہدری نوریز شکور اور چوہدری ظہیرالدین بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ ایم پی ایز شعیب صدیقی، غضنفرعباس چھینہ، سارہ احمد خان ، چوہدری علی اختر، مامون جعفر تاررڑ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
راجہ یاور کمال، فیاض الحسن چوہان،خرم حمید روکھڑی ،امیر حیدر سنگھا، نیاز حسین گشکوری اور رفاقت گیلانی ،ہارون عمران گل اور صدر لاہور ملک زمان نصیب بھی سی ای سی کے رکن ہونگے۔
آئی پی پی کے صدرعبدالعلیم خان کے دستخطوں سے نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام عمل میں آ گیا۔
عبدالعلیم خان نے سی ای سی کے تمام نئے اراکین کے لئے نیک تمناؤں اور کامیابی کی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ استحکام پارٹی زیادہ فعال انداز میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
Comments are closed on this story.