Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے انجلینا جولی پر ’کرش‘ ہے، عمر شہزاد

اداکار نے اپنی ناکام محبت کا بھی اعتراف کیا
شائع 22 نومبر 2024 12:36pm

عمر شہزاد ایک سپر ماڈل، اداکار اور گلوکار ہیں جو فٹنس اور خوبصورت آوازکی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ”جوانی پھر نہیں آنی 2“، ”میرے ہمسفر“،اور ”ہم تم“ جیسے کچھ بڑے پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔ وہ ایک اچھے مقرر بھی ہیں اور وہ ہمیشہ آسانی سے اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عمر شہزاد ایک شو میں مہمان تھے۔ شو میں شریک خاتون نے کرش سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں عمر شہزاد نے کہا کہ ’مجھے انجلینا جولی پر کرش ہے۔

شو میں انہوں نے یکطرفہ محبت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا بھی جواب دیا۔ عمر شہزاد اس موقع پر جذباتی ہو گئے اور انہوں نےشیئر کیا کہ محبت ایسی چیزہے جو ترستا ہے اس کو ملتی نہیں اور جس کو ملتی ہے اس کو اسکی قدر نہیں ہوتی محبت سزا بھی اور اس میں مزہ بھی ہے۔

ثنا جاوید، شعیب ملک کی محبت سے لبریز تصاویروائرل

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ رشتے میں اپنے پارٹنرز سے زیادہ مخلص ہوتے ہیں اور ان کی یہ محبت عشق کی طرف لے جاتی ہےاور جب انسان عشق کی منزل کو پہنچ جاتا ہے تو پھروہ کہیں کا نہیں رہتا ہے۔

اداکار نے اعتراف کیا کہ انہیں محبت ہوئی ہے ایک ایسی محبت جو اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکی۔

عمر شہزاد نے مزید کہا کہ آج کل محبت لین دین بن چکی ہے اور کوئی آپ سے صرف اسی صورت میں محبت کرے گا جب وہ آپ سے کچھ چاہتا ہے۔ وہ اپنے جذبات پر پردہ نہیں رکھ سکے جبکہ انہوں نے اشعار کے ذریعے کھل کر اپنی کھوئی ہوئی محبت کے بارے میں بات کی اور دنیا کے ساتھ اپنے حقیقی احساسات کا اشتراک کیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات