Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈین دادی کا عالمی ریکارڈ، 1575 پش اپس لگادیئے

وہ باقی 17 منٹوں میں زیادہ سے زیادہ پش اپس لگانے کا ارادہ رکھتی تھیں
شائع 22 نومبر 2024 11:12am

موجودہ دور میں خواتین بھی کسی سے کم نہیں زندگی کے پر شعبے میں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ واقعہ کینیڈا میں پیش آیا جب ایک ادھیڑ عمر خاتون نے ایک گھنٹے میں 1575 پُش اپس لگا کر اپنا دوسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

البرٹا سے تعلق رکھنے والی 59 سالہ ڈونا جین وائلڈ نے خواتین کی کیٹگری میں ایک گھنٹے کے اندر زیادہ پش اپس لگانے کا چیلنج اٹھایا اور وقت پورا ہونے سے 17 منٹ پہلے گزشتہ ریکارڈ کو عبور کر گئیں۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونا جین وائلڈ کا کہنا تھا کہ وہ خوشی کے آنسوؤں اور جذبات سے لڑتی رہیں اور کوشش جاری رکھی۔

انہوں کہا کہ وہ باقی 17 منٹوں میں زیادہ سے زیادہ پش اپس لگانے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

اس سے قبل ڈونا خواتین کی کیٹگری میں 4 گھنٹے 30 منٹ اور 11 سیکنڈ تک ایبڈومنل (پیٹ کے بل) پلینک پوزیشن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

world

lifestyle