Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا

دھماکے میں مددگار پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس
شائع 22 نومبر 2024 10:30am

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بروری کے علاقے مغربی بائی پاس پر مددگار پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا گیا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مددگار پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر موجود ہیں۔

بلوچستان

quetta

quettablast

police van blast