Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بادشاہ نے اے آر رحمان سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

معروف موسیقار نے ریمیکس سنگر سے ناراضگی کیوں ظاہر کی
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2024 12:28pm

بالی ووڈ کے معروف ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اے آر رحمٰن نے گانے ’ہما ہما‘ کے میرے ریمکس کو ناپسند کیا تھا اور بعد میں ایسا کرنے پر مجھ سے معافی مانگی تھی۔

گلوکار بادشاہ کو سپر ہٹ کلاسک گانوں کو ریمیکس کرنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے اور اس میدان میں ان پر کافی تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

اب حال ہی میں بادشاہ نے بتایا کہ میں جانتا تھا کہ ’ہما ہما‘ کو کس طرح بادشاہ کے انداز میں پیش کرنا ہے کہ اصل گانے کی روح مجروح نہ ہو اور گانا ایک نئے انداز میں بھی پیش ہو جائے۔

اس گانے کے ری میکس پرجہاں لوگوں نے ان پر تنقید کی وہاں اس گانے کے اصل موسیقارنے اے آر رحمان نے بھی بادشاہ سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس ریمکس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

بادشاہ نے اس بارے میں بتایا کہ جب میں نے ہما ہما کیا تو مجھ پر بہت تنقید ہوئی، رحمان صاحب بھی بہت ناخوش تھے۔

بادشاہ نے مزید بتایا کہ بعد ازاں اے آر رحمان نے مجھے فون کیا اور کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ یہ ایک اچھا گانا ہے۔

بھارتی ریپر کے مطابق جب اے آر رحمان کی جانب سے اس طرح کا ردِعمل آیا تو میرے لیے اس سے بڑی اور اہم بات کچھ نہیں تھی کیونکہ مجھے اس بات کی توقع نہیں تھی۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات