Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی دفاعی نمائش: سی ویو کے ساحل پر کراچی شو، مسلح افواج کا طاقت کا مظاہرہ

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2024 07:41pm

کراچی میں 21 نومبر سے 24 تک جاری رہنے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2024 کے تحت کراچی شو کا انعقاد نشانِ پاکستان سی ویو پر کیا گیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کراچی شو میں میرینز ڈرل، انسداد دہشت گردی کے ڈیمو، فری فال جمپس اور پاک آرمی اور پاک بحریہ کے مشترکہ فضائی مظاہرے نے حاضرین کو پاکستان کی مسلح افواج کی حکمت عملی کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

کراچی شو - آئیڈیاز 2024 میری ٹائم سیکٹر میں قومی دفاع کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی حقیقی عکاسی کرتا ہے، یہ شو پاکستان کی افواج کے درمیان ہم آہنگی کی علامت ہے اور ان کے پیشہ ورانہ تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔

کراچی شو میں غیر ملکی معززین، اعلیٰ سرکاری افسران، صحافیوں، وفاقی وزارتوں کے نمائندگان، حکومت سندھ کے مختلف محکموں، پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

karachi

Karachi Expo

Ideas 2024

Defense exposure