ثنا جاوید، شعیب ملک کی محبت سے لبریز تصاویروائرل
ثنا جاوید نے اپنے رفیق سفر شعیب ملک کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
شوبزاور کرکٹرز کی شادی کارواج برسوں سے چلا آرہا ہے ۔ ایسی ہی ایک چونکا دینے والی شادی رواں سال کے آغاز میں دیکھنے کو ملی جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین شعیب ملک اور پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کیں۔
ثنا جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
شبیر جان کی اہلیہ نے دوسری شادی کی دلچسپ کہانی شیئر کردی
تصاویر دیکھ کر یہ اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کتنے خوش ہیں، تصاویر میں ثناجاوید سیاہ لباس میں قیامت ڈھا رہی ہیں جبکہ ٹی شرٹ اور ٹراوزر میں شعیب ملک بھی بہت ہینڈ سم اور خوبرو لگ رہے ہیں۔
ثناجاوید نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ”بے بی آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں۔“
ثنا جاوید نے جیسے ہی پوسٹ شیئر کی مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیے، کئی سیلبرٹیز نے بھی جوڑے کی محبت کو ستائشی جملے بھیج دیے۔
مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے پوسٹ پر ’لو ایموجیز‘ بنائے وہیں زارا نور عباس نے جوڑے کے لیے لفظ ’فیورٹ‘ استعمال کیا۔
مشہور اسپورٹس ہوسٹ ایرن ہولینڈ نے بھی پیچھے نہ رہ سکیں اور جوڑے کے لیے لفظ Gorgeous استعمال کیا۔
واضح رہے کہ یہ ثنا جاوید اور شعیب ملک دونوں کی دوسری شادی ہے، شعیب ملک سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں جبکہ ثنا جاوید عمیر جسوال سے راہیں الگ کرچکی ہیں۔
Comments are closed on this story.