Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
شائع 22 نومبر 2024 09:29am

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوء کی گئی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور دُھند میں اضافے کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں سموگ اور دُھند میں اضافے کی توقع ہے۔

عوام تیاری کرلیں! ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے والی ہے

اسموگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم صبح کے اوقات میں کشمور، سکھر، ٹنڈو جام اور گرد و نواح میں سموگ/دُھند پڑنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اورکوہستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

Cold Weather

Met Office

Rain

rainy weather

Rain prediction