کیمیو تھراپی کے بعد حناخان پہلی بار ٹی وی اسکرین پر
بگ باس سیزن18 اب کافی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں، کرن ویر مہرا نے اپنے دوست سندیپ سے ملاقات کی اور اس کے بعد اپنا کھیل بدل دیا۔ اب اس ویک اینڈ پر یہ شو اور بھی خاص ہونے جارہا ہے کیونکہ اس شو میں حناخان سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 11 کے گھر میں نظر آنے والی حناخان اب سیزن18 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس ویک اینڈ پر سلمان خان کے شو میں آسکتی ہیں۔
ایشوریہ رائے نے طلاق کی افواہوں کا گلا گھونٹ دیا
حناخان جو کینسر کا بڑی بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں نے حال ہی میں کیمیو تھراپی لی ہے۔ کیمیو تھراپی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔ حناخان اپنے سیزن میں رنر اپ رہ چکی ہیں۔ انہیں اس گھر میں دیکھنے کے بعد مداحوں نے انہیں شیرخان کانام دے دیا تھا۔
بگ باس سیز11 کے بعد حناخان بگ باس 14 کا حصہ بن گئی تھیں اور بطور سرپرست شرکت کی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس سیزن میں گھر والوں کو کیا مشورہ دینے جا رہی ہیں۔
حناخان کے مداح انہیں بگ باس میں دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں ان کا خٰیال ہے کہ وہ شاید اپنے مداحوں کو کینسر کے خلاف اپنی جنگ لڑنے کے بارے میں بتائیں گی۔
ایک صارف نے لکھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ حنا خان شو میں آرہی ہیں جبکہ دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ میں بہت دنوں بعد حناخان کو ٹیوی اسکرین پر دیکھ سکوں گا۔ ایک صارف نے ان کی جلد صحتیابی کی خواہش کی ہے۔
Comments are closed on this story.