Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

آئین کے آرٹیکل (3) 154 کے تحت ہر 90 دن کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہے، مراد علی شاہ
شائع 22 نومبر 2024 08:36am

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل (3) 154 کے تحت ہر 90 دن کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہے، 9 ماہ مکمل ہونے والے ہیں مگر سی سی آئی کا ایک بھی اجلاس نہیں بلایا گیا۔

مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئین کے تحت اب تک 3 اجلاس ہونے چاہیئے تھے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا کر آئینی ذمے داری پوری کی جائے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

Common Interests Council