Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شریعت ختم کرنے کا الزام، بشریٰ بی بی نے دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کردیا، عظمیٰ بخاری

اسلامی ملک جو مسلم امہ کا ستون ہے اس پر یہ الزام بہت خطرناک ہے، عظمیٰ بخاری
شائع 21 نومبر 2024 10:25pm

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک گھریلو غیرسیاسی خاتون نے قوم سے خطاب کیا، موصوفہ نے ایک دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کردیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشریٰ بی بی دوست ملک پر شریعت ختم کرنے کا بڑا الزام لگا کر خود شریعت کی ٹھیکیداربن رہی ہیں۔

گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے زریعے آفر آئی کہ احتجاج ملتوی کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا، عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ ان فسادیوں کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، بڑا دوست اسلامی ملک جو مسلم امہ کا ستون ہے اس پر یہ الزام بہت خطرناک ہے۔

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئی تھیں۔ جنرل باجوہ کو کہا گیا تھا کہ ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں آپ ایسے شخص کو لے آئے ہو جو شریعت کی بات کرتا ہے۔

imran khan

bushra bibi

azma bukhari