Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔
شائع 21 نومبر 2024 07:21pm

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی مالیت 15 ارب 96 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداودوشمار جاری کردیے۔

مرکزی بینک کے مطابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔

15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔