Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، محسن نقوی

یہ نہیں ہوسکتا کہ دھمکیاں بھی دیں اور بات چیت بھی کریں، وزیر داخلہ
شائع 21 نومبر 2024 05:24pm
Mohsin Naqvi’s clear message that talks are not with threats - Aaj News

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مذاکرات دھمکیوں سےنہیں ہوتے، یہ ہمارے لوگوں پر ڈنڈے برسائیں اور ہم مذاکرات کریں یہ نہیں ہوسکتا۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے، اہم دن کے موقع پر اسلام آباد آکر احتجاج کرنا مناسب نہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اجازت کے بغیر کسی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، چیف جسٹس کا جو بھی حکم ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پیش ہوئے ہیں، ملک میں آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہورہا ہے، آج بھی کرم میں 38 افراد شہید ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا ہمارا صوبہ ہے، اس کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پچھلےاحتجاج میں افغان باشندے گرفتار ہوئے، سمجھ نہیں آرہا کہ افغان باشندے کیوں احتجاج کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے، میں بات چیت کے حق میں ہوں، لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ دھمکیاں بھی دیں اور بات چیت بھی کریں، یہ ہمارے لوگوں پر ڈنڈے برسائیں اور ہم مذاکرات کریں یہ نہیں ہوسکتا، ریڈزون ڈی چوک کو محفوظ رکھنا ہماری ترجیح ہے۔

mohsin naqvi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

24th November PTI March