Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا واقعی سلمان نے ایشوریا کا بازو توڑ دیا تھا؟ اداکارہ کا پرانی ویڈیو میں انکشاف

وہ ابھیشیک سے پہلے سلمان خان کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہ چکی ہیں
شائع 21 نومبر 2024 03:05pm

بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن اور سابق مس ورلڈ اور اداکارہ ایشوریا رائے کا رشتہ آج کل سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ جس کی تصدیق یا تردید تاحال دونوں جانب سے اب تک نہیں ہوئی ہے دوسری جانب وہ اپنی بیٹی کی سالگرہ جیسے اہم موقع پر بھی اکٹھےنظر نہیں آئے۔

ایسے میں ابھیشیک اور ایشوریا کے کئی پرانے انٹرویوز اور ویڈیو کلپ دکھائے جارہے ہیں جس میں انکی دوری کی وجہ تلاش کی جاری ہے۔

علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے ہی باڈی گارڈ کی محبت کا شکار

بھارتی میڈیا سے موصول اطلاعات کے مطابق ایشوریا را ئے ابھیشیک سے پہلے سلمان خان کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہ چکی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی اتنی پائیدار ہو گئی تھی کہ بات شادی تک جا پہنچی تھی۔ لیکن 2001 میں اچانک دوری آگئی اور 2002 میں ایشوریا نے سلمان خان پر بہت سارے الزام لگا کر سلمان خان سے رشتہ تورنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا تھا ۔

ایشوریا رائے کے علاوہ سلما ن خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے بھی سلمان خان پر ایسے ہی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان کا رویہ مجھ سمیت ایشوریا کے ساتھ انتہائی برا تھا اور اس نے ایشوریا کا بازو بھی فریکچر کر دیا تھا۔

ان سب کے درمیان ایشوریا رائے کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے اس بارے میں کھل کر بات کی تھی۔ اداکارہ نے سلمان خان کی جانب سے کیے گئے تشدد کی افواہوں پر کہا تھا کہ میں اپنے گھر کے باہر سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئی تھی جس پر لوگوں نے من گھڑت کہانیاں بنادی تھیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ میں نہیں جانتی کہ لوگوں نے ایسا کیوں کہا لیکن حقیقت یہی ہے کہ میں پھسل گئی تھی ۔

بھارتی میزبان نے ایشوریا سے سوال کیا تھا کہ آپ کا مطلب ہے کہ آپ کے گرنے کا سلمان سے کوئی تعلق نہیں ؟ اس پر ایشوریا نے کہا تھا کہ بالکل نہیں ہے، اس دن میں بہت تھک چکی تھی اور گرنے کے بعد بے ہوش ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ 2000 میں ایشوریا ایک مصروف ترین اداکارہ تھیں اور ان کے پاس متعدد فلمز کی شوٹنگ کا شیڈول تھا۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات

Abhishek Bachchan