علیزے شاہ کی ایک اور بولڈ ویڈیو سامنے آگئی، صارفین سیخ پا
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ اپنی بولڈ ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے ان دنوں تنازعات کی زد میں ہیں ۔ انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
علیزے شاہ نے ایک بار پھر ایک بولڈ ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ ویڈیو انٹرنیٹ پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔
ویڈیومیں اداکارہ کو منی اسکرٹ پہنے ہوئےایک گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی بولڈ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وہ اسے علیزے کی اب تک کی ویڈیو میں سب سے بدترین بولڈ ویڈیو کہہ رہے ہیں ۔
کئی مداح کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں ایسا لگتا ہے کہ ان کی حالت خراب ہو رہی ہے اور کچھ کا خیال ہے کہ علیزے شاہ کو والدین کی مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے۔ مداحوں نے اداکار پر سخت جملے بھی لکھے۔ انہوں نے ان کی اصلاح کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments are closed on this story.