Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے ہی باڈی گارڈ کی محبت کا شکار

بین ایفلیک اور لوپیز نے گزشتہ برس اپنے راستے الگ کر لیے تھے
شائع 21 نومبر 2024 12:13pm

حال ہی میں امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز نے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بین ایفلیک سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔ اب ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر نےکہا تھا کہ وہ اس وقت کسی کو تلاش نہیں کر رہیں، لیکن ذرائع یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر چکی ہیں۔

کئی پاکستانی بھارتی شہروں کے نام میں ’پور‘ کیوں لگا ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق جینیفر نے بین ایفلیک سے طلاق کی درخواست اگست 2023 میں دی تھی۔ اداکار کے ایک قریبی شخص کا کہنا ہے کہ جینیفر اپنی شادی کو ختم نہیں کرنا چاہتی تھیں، لیکن اب وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جینیفر لوپیز کی اولین ترجیح خود کو خوش رکھنا ہے اور وہ اپنی تنہائی میں سکون کی تلاش کے لیے اپنی زندگی کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے اپنے ہی باڈی گارڈ سے تعلقات استوار کر رہی ہیں۔

یادرہے کہ بین ایفلیک اور لوپیز نے گزشتہ برس اپنے راستے الگ کر لیے تھےانہوں نے اپنی علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

hollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات