Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

منہ پر گیند لگنے سے امپائر کا چہرہ بُری طرح متاثر، اسپتال منتقل

تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے امپائر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
شائع 21 نومبر 2024 11:58am
تصویر بشکریہ:
تصویر بشکریہ:

آسٹریلیا میں مقامی کرکٹ میچ کے دوران کرکٹ بال امپائر کرکٹ کے منہ پر جا لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس سے گیند سیدھا ان کے چہرے پر لگی جن کا منہ شدید زخمی ہوگیا۔ امپائر کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں ان کی حالت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی امپائر کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی تاہم چہرے کا حلیہ بری طرح بگڑ گیا ہے جس کے باعث انکا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے ہونے کا امکان

سوشل میڈیا پر امپائر کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Australia

umpire

hit ball at face

shifted hospital