14 دوستوں سے قرض لیکر انہیں قتل کرنیوالی خاتون کا عبرتناک انجام
تھائی لینڈ میں ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے دوستوں سے قرض مانگ کر انہیں ہی موت کے گھاٹ اتارنے کے جرم میں گرفتار ہوگئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے 36 سالہ سررات رنگسیوتھاپورن کو 2015 سے لے کر گزشتہ سال تک 14 افراد کے قتل میں ملوث قرار دیا ہے۔ خاتون کو اس جرم میں خاتون کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون جوئے کی لت میں مبتلا تھی اور اس نے اپنے دوستوں سے قرض لے رکھا تھا، وہ جن دوستوں سے قرض لیتی انہیں زہر دے کر قتل کردیتی اور ان کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چرالیتی۔
سررات کو سزائے موت اس قت سنائی گئی جب وہ اپنی ایک امیر دوست کے کھانے میں زہر ملا کر اسے قتل کرنے میں ملوث پائی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سررات نے ایک تفریحی دورے کے دوران اپنی دوست کے کھانے میں زہر ملایا اور دوست کے مرنے کے بعد اس کے پیسے اور موبائل فون غائب کر دیا۔
عدالت نے سررات کے سابق شوہر جو سابق پولیس اہلکار بھی ہے اور اس کے وکیل کو بھی ثبوت چھپانے کے جرم میں قید کی سزا سنائی ہے۔
سررات کے سابق شوہر نے گزشتہ سال خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے سررات کے ایک سابق بوائے فرینڈ کو زہر دینے میں اس کی مدد کی تھی۔
Comments are closed on this story.