Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

وائرل ویڈیو کو ہزاروں سوشل صارفین دیکھ چکے ہیں
شائع 21 نومبر 2024 11:13am

شوبز اسٹار علیزے شاہ نے نئی انسٹاگرام ریل میں اپنی گلوکاری سے انٹرنیٹ صارفین کا دل جیت لیا۔

علیزے شاہ نے بدھ کے روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک نئی گائیکی ویڈیو کے ساتھ سوشل صارفین کو محظوظ کیا۔

مناہل ملک اور امشا کے بعد ایک اور فحش ویڈیو لیک

سوشل پلیٹ فارم پر اس ویڈیو پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے صرف گلاب کے ایموجی کے ساتھ اس کا کیپشن دیا۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ہزاروں سوشل صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کے فالوورز کی ایک بڑی تعداد نے اس پوسٹ کو لائک بھی کیا ہے۔

اس ویڈیو کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے گلوکارہ مہر انجم نے کمنٹ کیا کہ ’کیا بات ہے، ایک بہترین اداکارہ اور خوبصورت گلوکارہ ہونے کے ناطے‘، جب کہ ایک اور سماجی صارف نے لکھا کہ ’آنکھوں اور کان دونوں کے لیے ایک ٹریٹ‘۔

یہاں تک کہ ایک انسٹاگرامر نے شاہ کے میوزیکل کور کو اسپاٹ ائف اور ایپل میوزک پر جاری کرنے کی درخواست بھی کر دی۔

علیزے شاہ کے فین فالوورز کی ایک بڑی تعداد ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے 4.3 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔ اس کے علاوہ ، علیزے شاہ کو آف لائن دنیا میں بھی ایک بہت بڑا فین بیس حاصل ہے ، جس کی وجہ ’تقدیر‘، ’دل موم کا دیا‘، ’میرا دل میرا دشمن‘ اور ٹیلی فلم ’چاند رات اور چاندنی‘ سمیت متعدد سپرہٹ سیریلز میں ان کی متاثر کن اداکاری ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات