حضور پاک ﷺ کی عزت دل میں ہونے کیلئے آپ کا کسی قوم میں پیدا ہونا ضروری نہیں ہے، بھارتی اداکارہ
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ حضور پاک ﷺ کی عزت دل میں ہونے کیلئے آپ کس قوم میں پیدا ہوئے وہ ضروری نہیں۔
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے مسلمان شوہر فہد احمد نے مہاراشٹرا کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ٹکٹ پر حصہ لیا ہے اور آج ریاستی اسمبلی کیلئے پولنگ ہوئی۔
مولانا طارق جمیل نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے بارے میں کیا کہا؟
سوارا بھاسکر نے بھی اپنے شوہر فہد احمد کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاا ورانتخابی مہم کے دوران وہ ممبئی میں ان کے انتخابی حلقے میں گھر گھر پہنچیں اور کئی جلسے جلوس اور ریلیوں سے خطاب کیا۔
سوارا بھاسکر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو نظر انداز نہیں کرتی ہیں اور ان کا سخت اورٹھوس جواب دیتی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے مسلمان شوہر پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے سنا ہے اور طرح طرح کے الزامات مجھ پر لگے ہیں جنہیں قبول کرنے آئی ہوں اور یہ سچ ہے کہ میں ہندو گھر میں پیدا ہوئی تھی اور یہ بھی سچ ہے میں نے ایک مسلمان لڑکے سے شادی کی ہے‘۔
ان کا کہنا تھاکہ ’ایک اور سچ بتانا چاہتی ہوں کہ حضور پاک ﷺ کی عزت دل میں ہونے کیلئے آپ کس قوم میں پیدا ہوئے ہیں وہ ضروری نہیں ہے‘۔
یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے 2023 میں اپنے مسلمان دوست فہد احمد سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام رابعہ ہے۔
گزشتہ دنوں سوارا بھاسکر نے شوہر فہد احمد کے ہمراہ معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں نے ان کی شکل اور لباس پر انہیں ٹرول کیا۔
Comments are closed on this story.