Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شتروگن سہنا کی کپل شرما شومیں بیٹی اور داماد کے ساتھ انٹری، پرومو ریلیز

پرومو میں ، سنہا خاندان کے درمیان کچھ دلجسپ لمحات دیکھنے میں آئے
شائع 21 نومبر 2024 08:51am

اداکار شتروگھن سنہا، ان کی اہلیہ پونم سنہا، ان کی بیٹی سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نیٹ فلکس کے شو دی گریٹ انڈین کپل شو میں کپل شرما کے ساتھ شامل ہوں گے۔ شو کے تازہ ترین پرومو میں ، سنہا خاندان کے درمیان کچھ دلجسپ لمحات دیکھنے میں آئے۔

بالیووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اس سال جون میں ظہیر اقبال سے شادی کی تھی۔ شادی کے وقت یہ خبریں سرگرم تھیں کہ سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا اس شادی سے خوش نہیں ہیں۔ لیکن دونوں نے اس شادی میں شریک ہوکر ان افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔ اب شتروگن سنہا اور پونم سنہا اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ کپل شو میں شریک ہورہے ہیں۔ شوکا نیا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔اس پرومو میں سنہا خاندان کے درمیان ہنسی اور مذاح کے کچھ لمحات دیکھے گئے۔

اے آر رحمان نے اہلیہ کو شادی کیلئے کیسے پرپوز کیا؟

شوکے پرومو میں جو کہ نیٹ فلکس انڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے،کا کیپشن تھا۔ سب کو خاموش کرنے کے لیے آرہا ہے۔

پرومو کی شروعات دبنگ اداکارہ سوناکشی کے ساتھ ہوتی ہے جس میں وہ کہتی ہیں جسکو بھی شادی کرنی ہے، کپل کے شو میں جاو اور اس کو بھیا بولنا شروع کرو۔

اس کے بعد شتروگھن سنہا اپنی مشہور لائن ”خموش!“ کے ساتھ ایک شاندار انٹری دیتے ہیں وہ ساتھی اداکار دھرمیندر کے ایک مشورے کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے انہیں بتایا تھا کہ دیکھو بیٹا فلم انڈسٹری میں رہنے سے بہت سے لڑکیاں تمہاری دیوانی ہوں گی۔ لیکن تم ہمیشہ ایک وقت میں ایک خاتون کے ساتھ رہنا۔

ان کی بیوی ہنستی ہیں اور زور دے کر کہتی ہیں، ’’ایک وقت میں۔‘‘ اس پر ظہیر طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں میں نے سوچا کہ یہ کوئی فیملی ایپیسوڈ ہو گی۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟

سوناکشی اور ظہیر کی شادی 23 جون کو ہوئی تھی، جس کے بعد اسی شام ان کے انڈسٹری کے دوستوں کے لئے شاندار استقبالیہ ہوا۔ سوناکشی سنہا کو آخری بار ”دبنگ“، ”ہیرا منڈی“ میں دیکھا گیا تھا۔ ان کے اگلے منصوبے کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle