’رشی کپور نے مجھے برباد کردیا‘
بالی ووڈ کے سینئیر اداکار رشی کپور کی فلم ”ہم کسی سے کم نہیں“ سے ڈیبیو کرنے والی کاجل کرن نے اپنے ساتھی اداکار پر انہیں برباد کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔
کاجل کرن نے اپنے کیرئیر میں کئی فلموں میں کام کیا۔ وہ اپنی پہلی فلم کے بعد میکرز کی توجہ میں بھی آگئیں۔ پھر ایک وقت بھی ایسا آیا جب ان کو کام ملنا مشکل ہو گیا اور وہ ایک فلاپ اداکارہ بن کر رہ گئیں۔
کاجل نے 1977 میں اپنی پہلی فلم سے ثابت کر دیا تھا کہ ان میں اداکاری کی صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اداکارہ کی پہلی فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ لیکن وہ رشی کپور کے اسٹارڈم کے سامنے پھیکی پڑگئیں۔
ایشوریا سے طلاق کی خبر، ابھیشیک نے بیٹی کو سالگرہ پر مبارکباد تک نہ دی
جس رشی کپور کے ساتھ کام کرنے کے لیے اداکارائیں بے چین تھیں، کاجل نے انہی پر اپنے فلاپ کریئر کا الزام دھر دیا۔
رشی کپور نے اپنے کیریئر میں ڈمپل کپاڈیہ، جیا پردا، زیبا بختیار، شوما آنند، بھاونا بھٹ، رادھیکا، رنجیت کور جیسی کئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا۔ بعد میں یہ تمام اداکارائیں ہٹ فلموں کی ضمانت بھی ثابت ہوئیں۔
بھارتی اخبار ”فرسٹ پوسٹ“ میں شائع ایک خبر کے مطابق اداکارہ نے کہا تھا کہ رشی کپور نے ان کا کیرئیر برباد کر دیا تھا۔
فہد مصطفیٰ نے پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کردی
جس پر ردعمل دیتے ہوئے آنجہانی اداکار نے کہا کہ وہ صرف فلموں میں اپنی بری قسمت کو بہانہ دینےکی کوشش کر رہی تھیں۔
اداکارہ نے پھر شادی کر لی اور اب تین دہائیوں سے یورپ میں مقیم ہیں۔
Comments are closed on this story.