Aaj News

منگل, اپريل 08, 2025  
10 Shawwal 1446  

’حماس رہنماؤں کو ہمارے حوالے کیا جائے‘، امریکا کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

کئی حماس رہنماؤں کے خلاف فردِ جرم عائد کی جاچکی ہیں، محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی پریس بریفنگ
شائع 20 نومبر 2024 09:57pm

بائیڈن انتظامیہ نے امریکی شہریوں کے قتل یا اُنہیں یرغمال بنانے کے جرم میں ملوث حماس رہنماؤں کی حوالگی مانگ لی۔ امریکی دفترِخارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسے حماس رہنما جہاں کہیں بھی ہوں، امریکا کے حوالے کیے جائیں۔

یاد رہے کہ امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے بقول حماس کے متعدد رہنما قطر منتقل ہوگئے ہیں اور اب وہ ترکیہ منتقل ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس بات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا کہ حماس کے رہنما قطر سے ترکیہ منتقل ہوگئے ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ حماس نے کئی امریکیوں کو قتل کیا اور اب بھی 7 امریکیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

میتھو ملر کا کہنا تھا کہ حماس کے کئی رہنماؤں پر امریکا نے فردِ جرم عائد کر رکھی ہے اس لیے انہیں امریکا کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ ترک حکومت پر واضح کردیا ہے کہ حماس کے ساتھ معاملات اُس طور نہیں چل سکتے جس طور چلائے جارہے تھے۔

US Department of State

hamas leaders

METHEW MILLER

CUSTODY SOUGHT