Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

گرتی قیمتوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر سے سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
شائع 20 نومبر 2024 06:49pm

گرتی قیمتوں کے درمیان پاکستان میں آج ایک مرتبہ پھر سے سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 570 روپے ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2631 ڈالر پر پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں آج چاند کی قیمت میں کئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا ، قیمت 3250 روپے پر مستحکم ہے۔

bullion rates

Gold prices

Gold rates Pakistan