Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناروے کی ولی عہد کا بیٹا زیادتی کے الزام میں گرفتار

ماریوس بورگ ہوبی پہلے بھی کئی بار مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا جاچکا ہے۔
شائع 20 نومبر 2024 06:17pm

ناروے میں پولیس نے ولی عہد کی اہلیہ کے 27 سالہ بیٹے ’ماریوس بورگ ہوبی‘ کو زیادتی کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔ ہوبی کی ماں میٹا میٹ 2001 میں ناروے کے ولی عہد ہاکون سے شادی کرنے پر کراؤن پرنسیس بنی تھیں۔

پولیس نے ایک بیان میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ جس خاتون سے زیادتی کی گئی تھی وہ بے ہوش تھی یا پھر مزاحمت کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔

ہوبی کی گرفتاری اور پولیس کے بیان کے حوالے سے ناورے کے شاہی خاندان نے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔

ہوبی سوتیلے بہن بھائیوں 20 سالہ شہزادی انگریڈ الیگزینڈرا اور 20 سالہ شہزادہ اسفیرا میگنوس کے پلے بڑھے ہیں تاہم اُن دونوں کے برعکس ہوبی کو اب تک کوئی بھی سرکاری ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

ہوبی کو اس سے قبل 4 اگست کو خاتون سے جھگڑنے پر اوسلو کے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ہوبی پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ حفاظتی احکام کی خلاف ورزی کے الزام میں ہوبی کو ایک بار پھر ستمبر میں بھی حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہوبی کو پیر کی شام حراست میں لیا گیا اور ابھی تک اُن کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Norway

SON OF PRINCESS ARRESTED

SEXUAL ASSAULT CASE

NO ROYAL CLARIFICATION