اے آر رحمان کی طلاق، بچوں نے خاموشی توڑ دی
ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کی جانب سے شادی کے 29 سال بعد علیحدگی کے فیصلے پر ان کے بچوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔
اے آر رحمان اور سائرہ بانو 1995 میں ایک ارینجڈ میرج کے ذریعے رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔
شادی ٹوٹنے پر اے آر رحمان کا جذبانی پیغام، مداح بھی غمزدہ
سائرہ کی وکیل وندنا شاہ کے ذریعے جاری بیان کے بعد اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر علیحدگی کی تصدیق کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اے آر رحمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’ہم نے امید کی تھی کہ 30 سال مکمل کریں گے، لیکن لگتا ہے کہ ہر چیز کے لیے ایک نادیدہ اختتام ہوتا ہے۔ ٹوٹے دلوں کا بوجھ شاید خدا کے عرش کو بھی ہلا دے۔ اس بکھرنے میں بھی ہم معنی تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چاہے ٹکڑے کبھی اپنی جگہ نہ پا سکیں۔‘
اس اعلان کے بعد، اے آر رحمان کے بیٹے امین اور بیٹی رحیمہ نے پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔
امین نے اپنے والد کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وقت ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ آپ کے تعاون کے لیے شکریہ۔‘
رحیمہ نے بھی اپنی پوسٹ میں کہا، ’میں دل سے درخواست کرتی ہوں کہ اس معاملے کو مکمل احترام اور پرائیویسی کے ساتھ لیا جائے۔ آپ کی مہربانی کا شکریہ۔‘
اے آر رحمان نے اہلیہ کو شادی کیلئے کیسے پرپوز کیا؟
دونوں چھوٹی بہن خدیجہ نے بھی اپنی فیملی کے لیے یہی درخواست کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں خاندان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.