سیالکوٹ پولیس کا کارنامہ ، 4 سالہ بچے پر مقدمہ درج کر لیا
دیوارگرانےکے الزام میں درج مقدمہ میں4سالہ بچے سمیت 13 افراد کو نامزد
سیالکوٹ کے تھانہ صدر پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے 4 سالہ بچے پرمقدمہ درج کرلیا، پولیس نے بچے پردیوارگرانےکے الزام میں مقدمہ درج کیا، مقدمہ میں4سالہ بچے سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے درج مقدمہ میں فائرنگ سمیت دیوارگرانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، 4سالہ عبدالرحمان کو گود میں اٹھائے ورثا سیشن کورٹ پہنچ گئے ۔
سیالکوٹ میں اسموگ ایمرجنسی کیخلاف ورزی پر چار اسکول سیل
بچے کے ورثا نےعدالت میں صحافیوں کو بتایا کہ ڈی ایس پی کو بچےکی عمردیکھ کر بھی میرٹ یاد نہیں آیا، دوران انکوائری ڈی ایس پی نے ہماری دادرسی نہیں کی ہے۔
سیالکوٹ کی سیشن کورٹ کے جج نے مقدمہ میں 4سالہ عبدالرحمان کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی ہے۔
Sialkot
Punjab police
Punjab Government
مقبول ترین
Comments are closed on this story.