عدالت میں پسند کی شادی کا بیان دینے کیلئے آنے والے جوڑے پر حملہ
دیپال پور میں پسند کی شادی کے بیان دینے آنے والے جوڑے پر لڑکی کے ورثاء نے حملہ کردیا۔
لڑکی کو لے جانے کی کوشش پر ورثا کےمیاں بیوی پر تشدد کی وجہ سے احاطہ کچہری میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔
ڈھاکا یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم، پاکستان کا جذبہ خیر سگالی کے تحت بڑا اقدام
شوہر نے ہوائی فائرنگ کردی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم آزان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
آج نیوز کو موصول شدہ فائرنگ کی فوٹیج میں دونوں فریقین کو مار پیٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے ورثاء نے چند روز قبل ملزم کے خلاف لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔
ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ملزم کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔
Comments are closed on this story.