دلجیت دوسانجھ نے احمد آباد کنسرٹ کیوں روک دیا؟
بالی ووڈ کےپنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں گجرات کے شہراحمد آباد میں ایک بڑے ہجوم کے سامنے پرفارم کیا۔ اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دلجیت بغیر ٹکٹ کے ہوٹل کی بالکونی سے ان کا شو دیکھنے والے مداحوں سے سوال کرتے نظر آرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دلجیت اسٹیج پر پرفارم کررہے تھے کہ درمیان میں انہوں نے اچانک سامنے دیکھا، پھر وہ تھوڑی دیر کے لیے خاموش کھڑے رہے او منہ کھول کر سامنے تکتے رہے۔ اس کے بعد اپنی ٹیم کو موسیقی بجانے سے روکنے کا اشارہ کیا۔
کنگنا رناوت کی فلم ”ایمرجنسی“کب ریلیز ہوگی؟ اعلان ہو گیا
انہوں نے سامنے اشارہ کرتے ہوئےکہا ، یہ جو ہوٹل کی بالکونی میں بیٹھے ہیں ، آپ کا تو بڑااچھا ہوا۔ یہ ہوٹل والے گیم کر گئے۔ ٹکٹ کے بغیر، ہے نا؟
اس کے بعد کیمرہ قریبی ہوٹل کی طرف گیا جہاں بہت سے لوگ بالکونی میں بیٹھ کر دلجیت کو دیکھ رہے تھے اور سن رہے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے گانا جاری رکھا لیکن بالکونی سے دیکھنے والوں کی طرف اشارہ کیا کہ وہ بغیر ٹکٹ کے مزہ لے رہے ہیں۔
دلجیت کی ویڈیو پر مداحوں نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ گفٹ سٹی کلب ویل گیم کھیل گئے۔ اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ دلجیت دوسانجھ، اگلی بار ہوٹل بک کریں گے۔ ایک شخص نے لکھا کہ انہوں نے ٹکٹ کی قیمت سے زیادہ رقم ادا کی۔
واضح رپے کہ دلجیت کو احمد آباد شو میں ایک وعدہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا کہ وہ شراب کے خلاف تحریک شروع کرنا چاہتے تھے۔ دلجیت نے کہا تھا کہ اگر ملک میں تمام شراب کی دکانیں بند کردی جائیں تو وہ شراب کی تھیم پر مبنی گانے گانا بند کردیں گے۔
احمد آباد میں اپنے شو میں گلوکار و اداکار نے اپنے حیدرآباد کنسرٹ سے قبل بھیجے گئے نوٹس کا جواب دیا جس میں انہیں شراب، منشیات اور تشدد سے متعلق گانوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔