Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول نے حکومت سے معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرے گی
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2024 02:21pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے معاملات حل کرنے کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے معاملات اٹھانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، 9 رکنی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، اور شیری رحمان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی شامل ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم خان اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔

یہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی اپنی رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات دی تھیں اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو ذمے داری دی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہو رہا ہے، میں 26ویں ترمیم میں مصروف تھا اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔

Bilawal Bhutto

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

PM Shehbaz Sharif

Pakistan People's Party (PPP)

BILAWAL ZARDARI