Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر سیف

جعلی حکومت کو چاروں شانے چت کرنے کا وقت آپہنچا ہے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا
شائع 20 نومبر 2024 01:10pm

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، جعلی حکومت کو چاروں شانے چت کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔

ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی اختلاف کی خبریں جعلی حکومت کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، دراصل جب سے آخری کال کا اعلان ہوا ہے جعلی حکومت خواس باختہ ہوچکی ہے اور جعلی حکومت پریس کانفرنس پہ پریس کانفرنس کررہی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت دل بہلانے کی بجائے اپنی بوریاں بستر گول کرنے کی تیاری کریں، نوجوانوں کے حوصلے 24 نومبر کے لیے بلند ہیں اور اب جعلی حکومت کو چاروں شانے چت کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔

imran khan

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI March Call

24th November PTI March