میں نے کامیڈی چھوڑ دی ہے، دانش نواز کا دوٹوک اعلان
دانش نواز کا تعلق شوبز خاندان سے ہے۔ ان کے والد ایک سینئر اداکار تھے اور بعد میں ان کے بھائی یاسر نواز، وہ اور ان کی بھابھی ندا یاسربھی شوبز کے مشہور ناموں میں سے ایک بن گئےہیں۔
دانش نواز ایکٹنگ کی دنیا میں اپنے مزاحیہ کرداروں کے لئے جانے جاتے تھے اور انہوں نے بہت سے سیٹ کوم میں کام کیا ہے۔ وہ اب ایک کامیاب ہدایت کار بھی ہیں اور انہوں نے ”چپکے چپکے“، ”دوبارہ“، ”کشف“ اور اب ”جفا“ جیسے ہٹ ڈرامے دیے ہیں۔
فردوس جمال کے بیٹے نے یوٹیوبرز کو خبردار کردیا
دانش نواز نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کامیڈی کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے اندر کا دکھ چھپانے لے لیے اپنے دکھوں پر ہنسنا شروع کر دیا تھا۔ لیکن مسلسل کامیڈی کرنے کی وجہ سے مجھے ایک مزاحیہ کردار کے طور پر ہی پہچانے جانے لگا اس وجہ سے میں نے کامیڈی چھوڑ دی ہے کیونکہ میں دنیا کو اپنا ٹیلنٹ دکھانا چاہتا ہوں۔
انہیں ایک طرح کے مزاحیہ کردار دیے گئے تھے اور ان کا ٹیلنٹ پس منظر میں کہیں چھپا ہوا تھا۔ انہوں نے جن ڈراموں کی ہدایت کاری کی ہے ان سے اب دنیا جانتی ہے کہ وہ کتنے اچھے فنکار ہیں اور ان کی ورسٹائل ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک سنجیدہ انسان ہیں اور اب ان کا کام ان کا حقیقی رخ دکھاتا ہے۔ اور ان کے ہٹ ڈرامے اس کی بہترین مثال ہیں۔
Comments are closed on this story.