اماراتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات جاری
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ یو اے ای میں 5,292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں۔
ان میں سے 2,470 پاکستانی منشیات کے جرائم میں قید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 1,771 پاکستانی شہری مختلف جرائم کی وجہ سے جیلوں میں ہیں جبکہ 704 پاکستانی چوری کے جرائم کی وجہ سے قید ہیں۔
دستاویزات سے معلوم ہوا کہ 52 پاکستانی غیر قانونی طور پر یو اے ای میں داخل ہونے کے جرم میں قید ہیں، جب کہ 171 افراد غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہونے کے جرم میں اور 69 رہزنی کے جرم میں قید ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق 147 پاکستانی شہری قتل کے الزام میں، 36 دھوکا دہی، 32 کرنسی میں ردوبدل، 21 اغوا اور 53 جنسی ہراسانی کے جرم میں قید ہیں۔
Comments are closed on this story.