Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوست کی شادی پرمنچلے نوجوانوں نے چند منٹ میں 20 لاکھ روپے لٹا دیئے

وائرل ویڈیوز میں مہمان ہوا میں نوٹوں کے بنڈل برساتے دکھائی دے رہے ہیں
شائع 20 نومبر 2024 09:54am

اتر پردیش کے سدھارتھ نگر سے ایک شادی کے جلوس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، ویڈیو میں مہمانوں کو 20 لاکھ روپے ہوا میں اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعدد وائرل ویڈیوز میں مہمانوں کو گھروں اور یہاں تک کہ جے سی بی کے اوپر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ہوا میں نوٹوں کے بنڈل برساتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس مشہور گلوکار نے دو سال پہلے اپنی آواز کھودی تھی

بھارتی میڈیا اطلاعات کے مطابق یہ مہمان دولہے کی طرف سے باراتیوں میں شامل ہیں. شادی کے جلوس کے دوران کچھ مہمان قریبی گھروں کی چھت پر چڑھ گئے جبکہ دیگر جے سی بی کے اوپر چڑھ گئے۔ انہوں نے 100، 200 اور یہاں تک کہ 500 روپے کے نوٹ بھی کنفیٹی کی طرح ہوا میں پھینک دیے۔ گاؤں کے لوگ ہوا میں اڑتے ہوئے نوٹوں کو لوٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

وائرل ویڈیو افضل اور ارمان کی شادی کی بتائی جا رہی ہے۔

اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر ملے جلے رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاں کچھ صارفین نے ضرورت مند لوگوں میں رقم تقسیم کرنے کا مشورہ دیا، وہیں دوسروں نے مذاق میں انکم ٹیکس آفس کو ڈائل کرنے کے لئے کہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھائی، پیسے غریبوں میں تقسیم کر دو۔

ایک اور شخص نے کہا کہ اتنے پیسے سے چار غریب لڑکیوں کی شادی کی جا سکتی تھی۔

india

world

lifestyle