Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناکارہ طیارہ براستہ سڑک کراچی سے حیدر آباد پہنچ گیا

طیارے کوتین حصوں میں تقسیم کرکے ملٹی ایکسل ٹریلر میں منتقل کیا گیا
شائع 20 نومبر 2024 03:55pm

کراچی سے روانہ ہونے والا ناکارہ جہاز سجاول ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان سے ہوتا ہوا حیدرآباد پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ائیر پورٹ سے طیارے کو حیدر آباد کے لیے روانہ کیا تھا، طیارے کو براستہ سڑک نیشنل ہائی وے حیدر آباد منتقل کیا جا رہا تھا۔**

طیارے کو شارع فیصل سے نیشنل ہائی وے کی جانب روانہ کیا گیا، طیارے کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے ملٹی ایکسل ٹریلر پر منتقل کیا گیا۔

ناکارہ طیارہ 150 فٹ لمبا اور 40 ٹن وزنی ہے، طیارہ 8 گھنٹے کے لمبے سفر کے بعد کراچی ایئر پورٹ سے حیدر آباد پہنچا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 13سال قبل کریش لینڈنگ کرنے والے سعودی طیارے کو دیوہیکل ٹرالر پر حیدرآباد بھیجا گیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار جہاز کی بذریعہ سڑک حیدرآباد منتقلی، موٹر وے پر کیوں رُک گیا

طیارے کی منتقلی جرمن ٹیکنالوجی کے حامل طویل ترین ٹرالر کے ذریعے کی گئی اور اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز سے این او سی پہلے ہی حاصل کرلی گئی تھی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تربیتی ادارے ”کٹائی“ میں منتقل کیے جانے والا یہ دوسرا طیارہ ہے، چند روز قبل بھی ایک بوئنگ طیارہ کو موٹروے کے راستے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔

karachi

PIA Plane

karachi to hyderabad

inefficient plane

plane shift