Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی ٹی وی کے دفترکے باہر فائرنگ ، کرائم رپورٹر ندیم احمد زخمی

کرائم رپورٹر کو پاؤں پر گولی لگی ، طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2024 09:38am

نجی ٹی وی چینل 92 نیوزکے دفترکے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے کرائم رپورٹر ندیم احمد زخمی ہوگئے ہیں، انہیں اسٹیڈیم روڈ پرنجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سینئررپورٹرکو آفس کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے گولی ماری گئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا ہے کہ کرائم رپورٹر ندیم احمد کو آفس کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے گولی ماری جوان کے پاؤں پر لگی ہے ،انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

عثمان غنی صدیقی نے بتایا کہ ندیم احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے ، شواہد جمع کر رہے ہیں ،پولیس افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔

دریں اثنا 92 نیوز کے کرائم رپورٹر ندیم احمد نے بیان میں کہا ہے کہ میں موٹر سائیکل پر دفتر پہنچا ہی تھا اس دوران ڈبل کیبن گاڑی بہت تیزی سے میرے پاس آکر رکی ۔

ندیم احمد نے اسپتال میں بتایا کہ ڈبل کیبن گاڑی سے ایک شخص اترا ، میں نے اسے کہا آرام سے گاڑی چلائیں ، مسلح شخص نے مجھ پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا تھا۔

IG Sindh

Sindh Police