’ذرا ان کی تصویر کھینچ لیں‘، فیصل واوڈا صحافی کے غدار کہنے پر بھڑک اٹھے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا صحافی کے غدار کہنے پر بھڑک اٹھے۔
منگل کو پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے فیصل واوڈا کو کہا کہ جس پارٹی کی بنیاد پر آپ نے سیاست کا آغاز کیا اس کو سب سے پہلے چھوڑ کر آپ نے غداری کی اور اب پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے والوں پر آپ تنقید کر رہے ہیں، سب سے پہلے پی ٹی آئی سے غداری کرنے والے تو آپ تھے۔
جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کا شکریہ آپ آج مجھے غداری کا سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں کل مذہب کا دیں گے تو دونوں سرٹیفیکیٹ اپنے پاس رکھیں۔
مراد سعید احتجاج میں آگئے تو عمران خان اور فیض حمید کو کوئی نہیں بچا سکے گا، فیصل واوڈا
اس کے بعد انہوں نے صحافی سے ان کے ادارے کا نام پوچھا اور پھر کہا کہ ان کی تصویر لے لیں تاکہ کل کو پی ٹی آئی والے ان کی تعریف کرسکیں۔
دیگر صحافیوں نے پوچھا کہ آپ دھمکی دے رہے ہیں؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ بات کو غلط اینگل مت دیں، تصویر کا اس لئے کہا کہ پی ٹی آئی والے ان کی تعریف کریں۔
Comments are closed on this story.