Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

غفور حیدری نے علی امین گنڈاپور کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا

سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا حق آئین اور جمہوریت دیتی ہے
شائع 19 نومبر 2024 09:06pm

جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفورحیدری کا پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرتی ہے تو یہ اس کا حق ہے،علی امین گنڈاپور ایک غیر سنجیدہ انسان ہے۔

مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ احتجاج سب سیاسی جماعتیں کرسکتی ہیں ، سیاسی جماعتوں کو یہ حق آئین اور جمہوریت دیتی ہے ، 9 مئی نا پنسدیدہ عمل تھا،ایسےعمل سے اجتناب کرنا ہوگا ۔

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال سے لاعلم نکلے

جے یو آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک غیرسنجیدہ انسان ہے جو ریاست کے اہم عہدے پر بیٹھ کر مار دھاڑ کی باتیں کرتا ہے، اس سے انکی سنجیدگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔