Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

چیمپئینز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل کیلئے پاکستان سمیت سب راضی، پی سی بی کو بھارتی بورڈ کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

آئی سی سی چند روز میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت شیڈول کا اعلان کرے گی، ذرائع
شائع 19 نومبر 2024 07:56pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت دیگر بورڈز کو ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کیلئے راضی کرلیا ہے۔ آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارتی بورڈ کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے نہ کھیلنے پر بڑے مالی نقصان بارے میں تمام بورڈز کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان کے ایونٹ نہ کرانے پر پی سی بی کو بھی بڑے مالی نقصان کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان پر ہائبرڈ ماڈل کیلئے ’بیک ڈور‘ دباؤ کی کوششیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا موقف ہے کہ فی الوقت ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنا ہی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے بہتر ہے۔ پی سی بی کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور بھارتی بورڈ کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی مختلف بورڈز سے ہائبرڈ ماڈل کا شیڈول بنانے کیلئے مشاورت کر رہا ہے۔ ہائبرڈ ماڈل پر پی سی بی کو بھی لوپ میں لے لیا گیا۔

بھارتی دباؤ پر آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر اور بلتستان نکال دیے

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چند روز میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت شیڈول کا اعلان کرے گی۔

BCCI

hybrid model

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025