Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوبیس نومبر کو ہم وہی کریں گے، جو دہشت گردوں کے ساتھ کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری

علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کیے بغیر چلے گئے، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے، عظمیٰ بخاری
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2024 12:21pm
Uzma Bukhari slams Bushra Bibi - Aaj News

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چوبیس نومبر کو ہم وہی کریں گے، جو دہشت گردوں کے ساتھ کرتے ہیں، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں۔

انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ غیرسیاسی خاتون ہیں لیکن حیرت ہے کہ ایک غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے۔

کہ یہ خاتون اتنی غیرسیاسی ہیں کہ ماضی میں ایک وزیراعظم کو کنٹرول کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سرکاری وسائل ریاست کے خلاف استعمال کررہا ہے، جبکہ ان کے اپنے صوبے میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔

فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی دھرنے کو ڈرامہ قرار دے دیا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کیے بغیر چلے گئے، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں فتنہ فساد برپا کرنا چاہتی ہے، ان کو لاشیں چاہییں، لیکن پاکستان کے عوام ان کی آواز پر کان نہیں دھریں گے۔

پی ٹی آئی والے اس بار اٹھائے گئےتو دو تین مہینے تک گھر والوں کو پتا بھی نہیں چلے گا کہ کہاں گئے، محمد زبیر

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں، علی امین گنڈاپور فساد کی سیاست کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ الجہاد الجہاد کے نعرے لگا رہا ہے، بشریٰ بی بی کے سامنے سارے ایم این اے اور ایم پی ایز اچھے بچے بن کر بیٹھے ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی کی لاہور تنظیم 24 نومبر کیلئے حکمت عملی بنانے میں ناکام

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں، دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اس حوالے سے ہدایات دے رہی ہیں۔

bushra bibi

azma bukhari

24th November PTI March