Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خشک جلد سے بچیں، سردیوں کے آغاز سے پہلے ہی یہ تیل خرید لیں

یہ تیل کئی جلدی مسائل سے نجات دلاتا ہے
شائع 19 نومبر 2024 03:48pm

سردیاں شروع ہوتے ہی خشک جلد والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا شروع ہو جاتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو ایک ایسے تیل کے بارے میں بتا رہے ہیں جو سردیوں میں خشک جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔

سردیوں میں ہوا میں نمی کی کمی کی وجہ سے خشک جلد کے حامل افراد کے مسائل میں اور اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں آپ کو سردیوں کے آنے سے پہلے ہی اپنی جلد کی دیکھ بھال کی تیاری کر لینی چاہیے۔

سفید بالوں کو بغیر رنگے سیاہ کرنے کا آسان طریقہ

جلد کی قدرتی نمی برقرار رکھنے کے لیے بادام کا تیل استعمال کریں۔ یہ خشک جلد کے لیے اکسیر ہے اس کے علاوہ بھی اس تیل کے بہت سے فائدے ہیں۔

بادام کا تیل آنکھوں کے نیچے ہونے والے سیاہ حلقوں اورپھولاہٹ دور کرنے کے لیے مفید ہے۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے نیچے لگائیں۔ آپ کو دوہفتوں میں خود فرق محسوس ہوگا۔

بادام کا تیل جلد پر ہونے والے کیل مہاسوں اور دانوں کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کے کوئی ضمنی اثرات بھی نہیں ہوتے ہیں۔

بادام کا تیل ہلکا تیل ہے اسے جلد کی اچھی پرورش کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر اسے پھٹی ایڑیوں پر لگایا جائے تو کچھ دنوں آرام مل سکتا ہے۔ رات کو پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر اسے پوری رات کے لیے لگا رہنے دیں۔ پھر اگلے دن نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس طرح آپ کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے نجات مل سکتی ہے۔

بادام کے تیل میں وٹامن ای کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو اسڑیچ مارکس کو کم کرسکتی ہے اسے استعمال کرنے کے لیےبادام کا تھورا سا تیل لیں اور اسٹریچ مارکس والی جگہ پرمساج کریں۔

سردیوں کے موسم میں ہونٹ پھٹنے لگتےہیں۔ ایسی صورت میں بادام کا تیل آپ کے ہونٹوں کو سکون اور نمی دے سکتا ہے۔ یہ تیل ہونٹوں کی سیاہی کو دور کر سکتا ہے۔ سیاہ دھبوں کو دور کرتا ہے اور ہونٹوں کی رنگت نکھارنے میں مدد کرتا ہے۔

lifestyle

Skin care

beauty