پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزوں پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ امارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ ایک سرکاری دستاویزات شیئر کی جس میں پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیاں کی وجوہات درج تھیں۔
ابوظہبی میں واقع پاکستانی سفارتخانے نے سختی سے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور خبروں میں دعوے گمراہ کن ہیں‘۔
پاکستانی سفارتخانے نے واضح کیا کہ ’یو اے ای کی جانب سے ایسا کوئی بھی دستاویز شیئر نہیں کیا گیا‘۔ سفارتخانے نے کہا کہ ’پاکستان کے متحدہ عرب امارات درینہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی حکومتیں دوطرفہ تحفظات دور کرنے کے لیے آفیشنل چینل اور مثبت تبادلہ خیال سے دور کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
سفارت خانہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
Comments are closed on this story.