Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاید یہ بابر کا آخری ٹی 20 میچ ہو، سابق کرکٹر کی پیشگوئی

بابر اعظم کی حالیہ پرفارمنس سے شائقین سمیت سابق کرکٹر بھی پریشان ہیں
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2024 08:57pm

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی آسٹریلیا اور اس سے قبل ہونے والے میچز میں خراب کارکردگی بڑا سوالیہ نشان ہے۔

وہیں اب سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے قومی کرکٹر بابر اعظم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عاقب جاوید ہیڈ کوچ ہیں شاید بابر اعظم کا یہ آخری ٹی 20 میچ ہو۔

سابق کپتان بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

باسط علی نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو نظر آرہا ہے وہ کہہ رہا ہوں، آپ کا پریمیئم بیٹر ہے جس کی تین میچوں میں 14 رنز کی اوسط ہے، کس بات کا بیٹر ہے جو 8 اوور پہلے آؤٹ ہوجاتا ہے۔

میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ باقی کرکٹرز بھی تو کچھ نہیں کررہے تو بابر اعظم کو ہی کیوں کہا جارہا ہے، تو اس پر باسط علی کا کہنا تھا کہ دیگر کھلاڑیوں کے پاس بابر اعظم جتنا تجربہ نہیں ہے۔

باسط علی نے کہا کہ ان کے رنز کا کیا فائدہ جب آپ پچ پر رک نہ سکے۔

خیال رہے بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی پر سابق کھلاڑیوں سمیت ان کے مداح بھی کافی پریشان ہیں، وہ بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ دیکھنے کے لیے بہت پر امید ہیں۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

basit ali

bad performance