Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرن اشفاق کے گھر بیٹی کی ولادت ، دعوت میں علیزہ سلطان بھی شریک

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
شائع 19 نومبر 2024 03:31pm

پاکستان شوبز کی ماڈل اور عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے گھر حال ہی میں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس کی خوشی میں کرن اشفاق نے ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ اب اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

کرن اشفاق نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کواپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی ۔ادا کارہ نے اپنی بیٹی کا نام “خدیجہ رکھا ہے اور یہ نام بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

لیلیٰ زبیری نے کس بالی وڈ اداکار کی فلم میں کام کی پیشکش ٹھکرادی؟

کرن اشفاق نے اپنی شادی کی خوشی میں ایک شاندار تقریب رکھی تھی جس میں قریبی رشتہ داروں اوردوستوں کو مدعو کیا گیاتھا تقریب میں فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان بھی موجود تھیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔

کرن اشفاق اور علیزہ سلطان نے اس موقع پر ایک ساتھ تصاویر بنوائیں۔ دونوں کو ان تصاویر میں بے حد خوش دیکھا جا سکتا ہے، ایک تصویر میں علیزہ کرن کی بیٹی کو گود میں لیے مسکرا رہی ہیں۔

کرن اشفاق اور علیزہ سلطان دو مقبول ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں جو اب میڈیا کی مشہور شخصیات بن چکی ہیں۔ علیزہ سلطان مشہور اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں اور کرن اشفاق نے پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف سے شادی کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔ شادی اور علیحدگی کے تلخ تجربات کے بعد دونوں کے درمیان ایک مضبوط تعلق بن گیا یے اور دونوں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی رہتی ہیں۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔ صارفین کی جانب سے کرن اور علیزہ دونوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے اور مداح بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں اداکارہ کو مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات